ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کو ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 22:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے مری اور کوٹلی ستیاں میں گزشتہ سال بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے گھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے اے سی مری عارف اللہ اعوان اور اے سی کوٹلی ستیاں محمد راشد کو ہدایت کی ہے کی فوری طور پر دونوں تحصیلوں میں الگ الگ ٹی ایم اوز ، تحصیل دار اور اربن یونٹ کے نمائندوں پر مشتمل 3 رکنی ٹیمیں بنائی جائیں جو 30دن کے اندر تباہ ہونے والے گھروں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

یہ ہدایات انہوں مری اور کوٹلی ستیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے ہونے والے عوام کے نقصانات کے ازالہ کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس میںدیں۔اس موقع پر اربن یونٹ کے نمائندے نوید احسن،کوآرڈینیٹر ارشد عباسی،ٹی ایم او کوٹلی ستیاں،تحصیل دار مستنصرعلی،انجینئر عرفان الحق اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی نمائندوں سے بھی مشاورت کی جائے تاکہ جلد از جلد نقصانات کا تخمینہ لگا کر لوگوں کو ادائیگیاں کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس سلسلے میں واضع ہدایات ہیں کی کسی بھی شخص کی پارٹی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نقصانات کے تخمینے سے ادائیگیوں تک کے عمل کو نہایت شفاف طریقے سے مکمل کر کے حقدار کو حق اُسکی دہلیز تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت اور تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا .