سیالکوٹ ،ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

سیالکوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سیالکوٹ کے مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق روڑس روڈچوک میں موٹر سائیکل کی سائیکل کو ٹکر سی60سالہ محمد منور،چوک علامہ اقبال میںموٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑ ک پار کرنے والے 40سالہ ماجد،کنگرہ روڈ باجرہ گڑھی سٹاپ کے پاس تیز رفتار موٹر سائیکل پھسلنے سی17سالہ محمد علی، پیرس روڈ پردو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں17سالہ بلال، ڈالووالی اڈا کے پاس کار کی ٹکر سی18سالہ سفیان،نیکا پورہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک پار کرنے والا29سالہ بلال ،ڈسکہ روڈ راجوکے سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں18سالہ محمد عدیل،امام صاحب روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں52سالہ محمد سلیم،نیکا پورہ پل ایک کے پاس تیز رفتارموٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی50سالہ رفیق،سرکلرروڈ اسلام آباد چوک کے پاس موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی63سالہ محمد طفیل،پھلورہ روڈ چونڈہ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ سجاد احمد،پسرور ستراہ روڈ باسی والا پل کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں38سالہ عباد علی،عدالت گڑھا روڈ بھابڑیاں والا کے پاس موٹر سائیکل، سائیکل سے ٹکرانے سی11سالہ اویس شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :