ساہیوال ، مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

ساہیوال۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ2افراد شدید زخمی ہوگئے،پہلا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عنایت الٰہی کالونی کا رہائشی موٹرسائیکل سوار مشتاق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں مشتاق دم توڑ گیا ،دوسرا حادثہ ساہیوال عارفوالا روڈ پر بائی پاس پر ہوا یہاں 74/12-Lکے رہائشی میاں بیوی موٹرسائیکل پر اوکاڑہ جا تے ہوئے ریڑھی سے ٹکرا کر گر گئے اور پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں احمد حسن شدید زخمی جبکہ اس کی بیوی شاہدہ بی بی جاں بحق ہو گئی ،زخمی کوریسکیو 1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔