دکھی انسانیت کی خدمت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنرساہیوال

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

ساہیوال۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)کمشنر بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں غفلت برتنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ادارے کے متعلق ترقیاتی و اصلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کہی ،کمشنر نے کہا کہ حکومت ہیلتھ ریفارمز کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جن کا واحد مقصد عام شہریوں کو مفت ،جدید اوربروقت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے،قبل ازیں محکمہ تعمیرات کے افسران اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے انہیں توسیعی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پرکمشنر مختلف وارڈز میں گئے جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی دستیابی ، ڈاکٹروں کے رویے اور علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔