لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ، ججز اور تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر آویزاں کر دیں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ماہانہ دس لاکھ پچاس ہزار پانچ سو اڑتیس روپے تنخواہ لیتے ہیں،بنیادی تنخواہ 7,13,280روپے ہے پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی رجسٹرار شہباز اشرف بطور پبلک انفارمیشن آفیسر تعینات ،پنجاب انفارمیشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ، ججز اور تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنی شفافیت کی پالیسی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے چیف جسٹس، جج صاحبان ، کورٹ سٹاف، افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ فاضل جج صاحبان اور انتظامیہ کو ملنے والی تنخواہوں و مراعات کے بارے میں جاننا عوام کا حق ہے، اسی تناظر میں لاہور ہائی کورٹ نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق معلومات لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹwww.lhc.gov.pk پر آویزاں کر دی ہیں۔

مزید برآں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت پبلک انفارمیشن آفس بھی قائم کر دیا گیا، جس کی نگرانی ڈپٹی رجسٹرار شہباز اشرف بطور پبلک انفارمیشن آفیسر کریں گے، عوام مذکورہ بالا انفارمیشن ایکٹ کے مروجہ قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے پبلک انفارمیشن آفس سے رجوع کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ماہانہ 10لاکھ پچاس ہزار پانچ سو اڑتیس روپے تنخواہ لیتے ہیں، جس میں بنیادی تنخواہ 7,13,280روپے کے علاوہ 2,69,525روپے سپیشل جوڈیشل الائونس اور 67,733روپے میڈیکل الائونس شامل ہیں،فاضل چیف جسٹس سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے وہ 65,000روپے ماہانہ ہاس رینٹ الائونس نہیں لے رہے۔

متعلقہ عنوان :