آصف علی زرداری کی ملتان آمد پرپیپلزپارٹی کے جیالوں کا جشن،مٹھائیاں تقسیم کی،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،سابق صدر 5سال بعدملتان آئے

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

آصف علی زرداری کی ملتان آمد پرپیپلزپارٹی کے جیالوں کا جشن،مٹھائیاں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سابق صدر مملکت وپیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی ملتان آمد پرپیپلزپارٹی کے جیالوں نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کی،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،سابق صدر 5سال بعدملتان آئے تو پیپلزپارٹی کے جیالوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر پیپلزپارٹی کے کارکن سابق صدر آصف علی زرداری کی ملتان آمد کا سن کر خوشی میں سڑکوں پرنکل آئے ،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور سابق صدر کے حق میں نعرے لگائے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شہر میں کئی مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،پیپلزپارٹی کے پارٹی پرچم میں ملبوس میں ایک جیالے نذیر کاٹھیا نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :