پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن کے دوران حلف اٹھائے گی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن کے دوران حلف اٹھائے گی،اس حوالے سے خصوصی تقریب ہوگی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو نئی کابینہ کی اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس میں سابق صدر صدیق ساجد کی خدمات کو سراہتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آر اے کے 282 میں سے اب تک 128اراکین نے فیس جمع کروائی ہے دیگر اراکین کو پندرہ دنوں کے اندر فیس جمع کراونے کا وقت دے دیا گیا ہے جائے۔

واک آوٹ کمیٹی دس ارکین پر مشتمل ہوگی ہے جو کہ مشاورت سے واک آوٹ کا فیصلہ کر سکے گی پی آر اے نے واضح کیا ہے اس پلیٹ فارم کو کسی کو اپنی ذاتی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گااجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی پریس گیلریوں کی کی نمائندگی تقریب حلف برداری فیسوں کی فوری وصولی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے کارڈ بنانے کے لیے پی آر اے کی مشاورت کو لازمی قراردینے پی آئی پی ایس میں میں مزید ورکشاپ کروانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہیںٖ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ممبر شپ کے لیے کم از کم تین سال کا تجربہ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر قربان بلوچ اور جنرل سیکرٹری بہزاد سلیمی نے تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعائدہ کیا ہے (اع)

متعلقہ عنوان :