پارلیمنٹ ہاؤس میں کل ،، دیوار جمہوریت ،، کے قریب ا رتھ آور منانے کی تقریب ہوگی

رات 8.30سے 9.30بجے روشیناں گل کردی جائیں گی ، موم بتیاں و دیئے روشن کر دیئے جائیں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں کل ،، دیوار جمہوریت ،، کے قریب ا رتھ آور منانے کی تقریب ہوگی ،رات 8.30سے 9.30بجے روشیناں گل کردی جائیں گی اور موم بتیاں و دیئے روشن کر دیئے جائیں گے، تقریب میں اراکین پارلیمینٹ اور سول سوسائٹی سے لوگ شریک ہونگے پارلیمینٹ ہاؤس میں تقریب گیٹ نمبر کے سامنے وسیع سبززارمیں ہوگیا آج پاکستان کے عوام بھی بین الاقوامی برادری کے ساتھ ا رتھ آور منائیں گے یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کا عزم کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کی تمام روشنیاں بھی گل کی جائیں گی۔(اع)

متعلقہ عنوان :