پیپلز پارٹی دور میں امریکیوں کے علاوہ ہندوستانیوں کو بھی خصوصی ویزوں کا اجراء کیا گیا،

ویزا درخواستوں پر زرداری ہاوس کا پتہ درج تھا: خواجہ آصف کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 21:08

پیپلز پارٹی دور میں امریکیوں کے علاوہ ہندوستانیوں کو بھی خصوصی ویزوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں امریکیوں کے علاوہ ہندوستانیوں کو بھی خصوصی ویزوں کا اجراء کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صرف امریکیوں کو ہی خصوصی ویزوں کا اجراء نہیں ہوا تھا۔ پی پی حکومت کی جانب سے ہندوستانیوں کو بھی خصوصی ویزوں کا اجراء کیا گیا تھا۔ ناصرف یہ بلکہ ویزا درخواستوں پر زرداری ہاوس کا پتہ بھی درج تھا۔ خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :