کرپشن وکمیشن مافیا قوم پر مسلط ہے ،طلبہ کو متحد ومنظم کرنے میںجمعیت طلبہ عربیہ پیش پیش ہے، مولانا محمد الطاف

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی منتظم اعلیٰ مولانا محمد الطاف کشمیری نے کہا کہ قرآن امت مسلمہ کا محافظ ،راہ نجات اور زندگی کے تمام معاملات کادستورہے کرپشن وکمیشن مافیا قوم پر مسلط ہے جمعیت طلبہ عربیہ مدارس کے طلبہ وعلماء کرام کو متحد ومنظم کرنے اوراسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں پیش پیش ہے جماعت اسلامی کے مدارس میں اعلیٰ سے اعلیٰ دینی اور جدید سے جدید دینی تعلیم پڑھائی جاتی ہے ۔

پاکستان اسلام کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیاتھا مگرقیام پاکستان سے لیکر اب تک برسراقتدارآنے والے حکمرانوں نے حقیقی مقصدکو پورا کرنے کی بجائے صرف اپنے اقتدارکوطول اورذاتی مفادات کی تکمیل کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ عربیہ ملک میں شریعت کے نفاذ اورپاکستان کو ایک اسلامی ،فلاحی اورجمہوری ریاست کے قیام کیلئے آخری دم تک جدوجہد کرے گی ۔

وہ بروز جمعہ جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے دوروزہ تعمیر سیرت کیمپ سے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی کیمپ سے جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم حافظ خالدالرحمان شاہوانی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، حفظ الرحمان مندوخیل ،مولانا داداللہ ناصر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل نفاذ اسلام میں مضمرہے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی ملک گیر تنظیم ہے جو کہ دینی مدارس کے طلبہ کی دینی ،نظریاتی اور فکری رہنمائی کرتی ہے اس ملک میں جاری دہشتگردی،بدامنی،ٹارگٹ کلنگ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورامن وامان کاقیام صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

کرپشن سب سے بڑاناسور ہے تحریک پاکستان میں لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں جب تحریک پاکستان چل رہی تھی تو زبان زدعام تھا کہ ہمیں ایک ایسا زمین کا ٹکڑا چاہئے جس پر اسلامی نظام نافذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن اورسراپارحمت دین ہے،جس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ہم ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں خواہ وہ فرد،گروہ یا ریاست کرے۔آپ ؐکی سیرت طیبہ عالم انسانیت کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے،جمعیت طلبہ عربیہ کی جدوجہد کا محور ومرکز بھی یہی ہے۔

متعلقہ عنوان :