کمشنر نصیر آباد کا 4کروڑ75لاکھ کی لاگت سے تعمیرہونیوالے سرکٹ ہاوس کا معائنہ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)کمشنر نصیر آباد احمد عزیز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیکج کے تحت ضلع نصیر آباد صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیر ہونے والے چارکروڑ پچھتر لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سرکٹ ہاوس کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی سی نصیر آبادنصیر احمد ناصر ایس ای بی اینڈ آر نصیر خان و دیگر متعلقہ آفیسران تھے۔

اس موقع پر کمشنر نصیر آباد نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے۔کیونکہ نصیر آباد میں سرکٹ ہاوس نہ ہونے کی وجہ سے رہائش کا بڑا مسئلہ تھا ۔ اب اس کی تعمیر سے یہاں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہو ں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکٹ ہاوس میں استعمال ہونے والے میٹریل و اسٹیل کا لیبارٹری ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے سرکٹ ہاوس کے معیار کو ہر حال میں بہتر اور یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اہم منصوبے کا وہ وفتاًفوفتاً معائنہ کرتے رہینگے۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیکج کے تحت ڈیرہ مراد جمالی شہر کے لئے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے امور سے متعلق بھی ہدایات دی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ان کی موثر نگرانی کی جائے۔