تمام صفائی اسٹاف حلقہ سپروائزر ،دیگر عملے کو حلقہ کونسلران کی مشاورت سے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے

ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ کی وفود سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام صفائی اسٹاف حلقہ سپروائزر اور دیگر عملے کو حلقہ کونسلران کی مشاورت سے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔

وہ بروز جمہ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ محمد یونس بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستا نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے پانی ،تعلیم ، صحت اور صفائی کو اولیت دی جار ہی ہے۔ صفائی کی مد میں فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام عملہ صفائی اسٹاف اور سپر وائیزر حلقہ کے کونسلران کی مشاورت سے کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی صفائی کی نگرانی کر کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کر سکیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام کونسلران اپنے اپنے حلقوں کی صفائی پر خاص نظر رکھ کر میٹروپولیٹن کے عملے کے ساتھ تعاون کر یں گے تاکہ کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے جو ہم سب کی اولین خواہش ہے۔

متعلقہ عنوان :