نیشنل پارٹی عوام کی حقوق کا ضامن جماعت ہے،صوبائی وزیر خزانہ و زراعت سردار محمد اسلم بزنجو

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)صوبائی وزیر خزانہ و زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی حقوق کا ضامن جماعت ہے نیشنل پارٹی نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہمارے اوپر تنقید کرنے والوں نے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا ان کے ہاتوں میں قلم اور کاغذ دینے کے بجائے کلاشنکوف تھمادیا ہمیں روڈ اسکول واٹر سپلائی کی سیاست کا طعنہ دینے والوں کی سیاست نے جہالاوان میں عوام کو لاشوں کا تحفہ دیا خانہ شماری مردم شماری ایک قومی سوال ہے جس سے ہمارا قومی تشخص وابسطہ ہے میں بلوچ عوام سے اپیل کرونگا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ہم گرچہ مختلف زبانیں بولتے ہیں لیکن ہماری قوم ایک ہے ان خیالات کا اظہار سردار محمد اسلم بزنجو نے جعفر آباد و زیرنہ کٹھان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے شمولیتی جلسوں سے میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئرمیر عبد الرحیم کرد ، میر اشرف علی مینگل ، الہی بخش چنال ، دہنی بخش غلامانی ،میر عبد الرشید غلامانی ، عبد الوہاب غلامانی ، نا صر کمال غلامانی ، میر سلمان زہری ، دلاور کرد و دگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر مفتی عبید اللہ غلامانی، بشیر احمد غلامانی ، دلاور کرد کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے زیرنہ کٹھان و جعفر آباد سے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کیا ہم نے حقائق کی بنیاد سیاست کی ہماریسیاسی نظریہ کا خالق پاکستان کا مایہ ناز سیاست دان مرحوم غوث بخش بزنجو ہیں جنہوں نے عدم تشدد کی سیاست کا درس دیا نوجوانوں کو قومی خدمت کے لئے علم سے جوڑا جبکہ ہماری سیاسی مخالفین نے ہمیشہ تشدد کو فروغ دیا قومی تعصب کی بنیاد کشت و خون کرایا جس کی وجہ سے بلوچستانی کے اقدار مجروح ہوئے بلوچستان علم و ترقی کی دوڑ سے کئی سال پیچھے رہگیا مقررین نے کہا ایک طرف انہوں نے یہاں آگ لگائی دوسری طرف وہ خود بیرون ملک جانے میں عافیت جانی مقررین نے کہا امن و امان کی اس مخدوش صورت حال میں سردار اسلم بزنجو جہالاوان کے لوگوں کے درمیاں رہیں شہید ہونے والوں کے جنازوں کو کندہا دیا ان کے خاندانوں سے تعزیت کیا جبکہ نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی حکومت نے بلوچستان کے طول و عرض میں امن قائم کیا جس کی وجہ سے یہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہجرت کرنے والے لوگ واپس آگئیں ہم نے علم کی ترقی کے لئے یہاں میڈیکل کالج کا بنیاد رکھی یونیورسٹی کیمپس قائم کیا نیشنل پارٹی کی حکومت کے اقدمات کی وجہ سے خضدار و جہالاون کی رونقیں بحال ہوئیں سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ وہ ایک سیاسی کارکن ہیں عوام میں ہر وقت رہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جس وجہ سے یہاں کے لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ہمیں عوام کی اعتماد پر کامل یقین ہے کہ نیشنل پارٹی خضدار میں ایک نا قابل تسخیر جماعت بن گئی ہے مستقبل نیشنل پارٹی ہی کا ہے۔