ْچاغی،پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:06

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے دالبندین میں ریلی نکالی گئی ،تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین ضلع سیکرٹریٹ سے پیپلز یوتھ کیسابق ضلعی صدر میر آحمد محمد حسنی ،حاجی غلام حیدر محمد حسنی کی قیادت میں ضلعی سیکرٹریٹ سے ایک بہت بڑی گاڈیوں کی ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین بازار کے مختلف شاہرائیوں پر گشت کرتے ہوئے کرکٹ گراونڈ پہنچی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی غلام حیدر محمد حسنی ،سابق پیپلز یوتھ کے صدر میر آحمد محمد حسنی ،ملک نور بخش بڑیچ ،سنگت ثناء بہادرزئی و دیگر نے بتایا پاکستان ہمارا ملک ہے یہ دن ہمارا عظیم یوم جمہوریہ ہے اہل وطن کو یاد دیلایا یوم پاکستان منانے کا اصل مقصد اس عظم اور نصب العین کی تجدید ہے کہ جس نے بطور پاکستان ہمیں ایک قوم بنایا جبکہ وطن عزیز کے ہر شہری کو اس بات کا یقین دیلایا کہ یہ وطن سب پاکستانیوں کا ہے ہم سب اسکے حقیقی پاسبان ہے پاکستان امن پسند ملک ہے آج اس پروگرامز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جوق درجوق اپنی ملک سے محبت کا اظہار کر نے کے لیئے پرجوش نظر آتے ہیں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور ضلعی قائدین نے شرکت کیا اور قومی پرچم اپنی گاڈیوں میں لگا کر ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ۔