محکمہ صحت بلو چستان نے ڈیوٹی سے انکار پر5 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) محکمہ صحت بلو چستان نے ڈیوٹی سے انکار پر5 ڈاکٹروں کو معطل کر دیاگیا ہے معطل ہو نے والوں میں ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر، ڈاکٹر حبیب اللہ ، ڈاکٹر محمد فہیم ، ڈاکٹر شہباز خان اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ شا مل ہیں محکمہ صحت بلوچستان بلو چستان کے مطا بق ڈاکٹروں کو ڈیوٹی دینے سے انکار اور حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے محکمہ صحت بلو چستان نے اس وقت سنیئر اور دیگر ڈاکٹرز کی مختلف اضلاع میں ٹرانسفر ز کئے تھے جب اس با ت کا انکشاف ہوا تھا کہ صو بے کے اکثر اضلاع کے ہسپتا لوںمیں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہیں۔جس کے بعد وزیر صحت و دیگرنے ڈاکٹرز کے بڑے پیما نے پر تبا دلے کے احکاما ت صا در کئے تھے تا ہم گزشتہ روز محکمہ صحت کی جا نب سے 5ڈاکٹرز کی معطلی کی خبریں منظر عام پر لا ئی گئی ۔