ہمیں اپنے ملک پاکستان کے لئے انتھک محنت کرنا ہوگی ،محمد اسلام

جمعہ 24 مارچ 2017 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) الخدمت کراچی آرفن کئیر پروگرام کے تحت یوم پاکستان کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،یوم پاکستان کے اس پروگرام میں سیکڑوں یتیم بچوں نے شرکت کی،پروگرام میں بچوں کے لئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا،پروگرام کے مہمان خوصوصی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام ،امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید،امیر زون لیاری ابو ارحم ،نائب امیر زون لیاری امین بلوچ،ڈسٹرکٹ کونسلر جنوبی نازیہ عبدالودود،ناظمہ زون لیاری شبانہ ،آرفن کئیر کراچی کے منیجر سید مصعب ،فیملی سپورٹ آفیسر اختر حسین ،فیصل حسین ،محمد ہارون ، جماعت اسلامی کراچی خواتین کا وفد و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اسلام نے کہا کہ یہ ملک پاکستان ہماری آن اور شان ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی آزادی پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کیو نکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں یہ آزاد ملک فراہم کیا۔ ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا اور اس ملک پاکستان کی ترقی کے لئے مل جل کر کوششیں کرنی ہوگی آج دشمنان پاکستان ہمارے ملک کے ٹکڑے کرنے کی سازیشیں چا رہے ہیں، ملک خداد داد اس وقت آذمائیشوں سے گزر رہا ہے ، ۔

ہم سب کو مل کر ان کے یہ عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور یہ سب اس وقت ہی ممکن ہوگا جب ہم اپنے ملک کے لئے مخلص ہونگے ۔انھوں نے بچوں سے کہا کہ آپ اس ملک کے معمار ہے اور آپ ہماری آئندہ کا مستقبل ہیں۔ آپ کو بہت محنت کرنی ہے اپنے ملک کی ترقی کے لئے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوانا ہے۔ تعلیم سے لیکر کھیل کے میدان تک کامیابی کے جھندے گاڑنے ہیں۔

آپ کودل لگا کر تعلیم حاصل کرنی ہے اور دشمن کے عزائم کو اپنی تعلیم اور صلاحیتوں سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ترقی پذیر ممالک میں نمبر ایک پر ہوگا۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن گرین ڈے منانے کا مقصد بچوں میں پودے لگانے کو اجاگر کرنا تھا ۔ الخدمت کراچی خوصوصی دنوں نے حوالے سے بچوں کے لئے پروگرامات مرتب کرتی آئی ہے اور ان پروگرامات کا مقصد یتیم بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کو بہتر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :