آغا خان یونیورسٹی نے گرلز باسکٹ بال میچ جیت لیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان ماہ روز ٹرافی باسکٹ بال نمائشی میچ آرام باغ باسکٹ بال کو رٹ پر سینکڑوں خواتین اور میچوں کی موجود گی میں آغاخان یونیورسٹی ے نیبر ہڈکلب کو 30-25 پوائنٹس سے شکست دیکرجیت لیا کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلے آسامان کے تلے کھیلے جانے والے گرلز میچ میں آغاخان یونیورسٹی نے 30 پوائیٹس اسکور کئے جبکہ نیبرہڈ کلب کی جانب سے 25 پوائیٹس اسکورکئے جبکہ ر نرٹیم کی جانب سے امینہ صدیقی نے 8 طوبہ خان نے 8 اور سلمہ خان نے 5 پوائیٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے فاطمہ نے 9 اور رجاصفدر نے 6 پوائینٹس اسکور کئے ضائمہ طارق اور آمنہ مختار نے میچ سپر وائیز کیا اس موقع پر کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز احمدفاروقی مہمان خصوصی تھے انہوں نے ماہ روزبیوٹی پالر کی جانب سے انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنی اپنی جانب سے کے بی اے کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ عبد الفطر کے بعد ا سپانسر کرینگے اس موقع پر کے بی اے کے صدرغلام محمد خان اور سیکریٹری طارق حسین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

درین اثنابوائز نمائشی میچ میں کر اچی نے حید ر آباد کو 41-28سے ہرادیا کر اچی کی جانب سے تفشین خان نے 9 طلحہ امجد نے 9 اور عبد اللہ امام نے 6 پوائنیٹس اسکورکئے جبکہ حید ر آباد کی جانب سے شعیب خان نے 15 نوید احمد نے 8 اور فیصل خان نے 5 پوائنٹس اسکورکئے اس میچ کو ظفر اقبال ، غلام رسول اور عامر غیاث نے سپر وائیز کیا میچ کے اختتام پر پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید خالد شاہ نے انعاما ت تقسیم کئے اس موقع پر SOA کے نائب صد ر انجینئر محفوظ الحق سیکریٹر احمدعلی راجپوت ، عظمت اللہ خان ،طارق حسن ، اور دیگر موجود تھے۔