ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی سے قومی پولیو مہم کا میابی سے ہمکنار ہوئی ،ضلعی ناظم صحت

جمعہ 24 مارچ 2017 21:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ سبی میں ضلعی انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے باعث قومی پولیو مہم کا میابی سے ہمکنار ہوئی ہے پولیو خطرناک بیماری ہے جوپھول جیسے معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام سمیت میڈیا اپنا رول بہتر انداز ادا کیا ہے محکمہ صحت سبی نے قومی پولیو مہم میںمقررہ حدف مکمل کرلیا ہے۔

وہ بروز جمعہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،رابط سیکرٹری طاہر عباس ،پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی بھی موجود تھے ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے کہا کہ تین روزہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور تین سب تحصیل کوٹ منڈائی، سینگان ،بابرکچھ کی19 یونین کونسل میں پانچ سال سے کم عمر کی 44225بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی5 مانیٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر کی مدد لی گئی تھی قومی پولیو مہم میں 185موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے کامیابی کے ساتھ پلائے پولیو ورکرز کی مدد کیلئی24زونل سپروائیز،36ایریا انچارج،36 موٹرسائیکل ایریا انچارج،38 موٹرسائیکل موبائل ٹیموں کے علاوہ 42 فکس سینٹر جس میں ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ہسپتال آر ایچ سی اور بی ایچ یوز شامل ہے جبکہ8 ٹراٹزٹ پوائنٹ جس میں نیشنل ہائی وئے بختیار آباد ،پرانا بس اڈہ الہ آباد،کوئٹہ ڈھاڈر تلی وین اڈے ریلوے اسٹیشن میںپولیو ٹیمیں نے اپنی خدمات سرانجام دیں سبی میں قومی پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی اس سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران سمیت ضلعی انتظامیہ میڈیا سوسائٹی کے نمائندوں علماء کرام والدین نے بھر پور مدد ورہنمائی کی جس کیلئے محکمہ صحت مشکور ہے انہوں نے کہا کہ سندھ سے قومی پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیلئے آئے ہوئے ڈاکٹر سیدمشتاق احمد شاہ کے بھی مشکور ہیں جن کے مشوروں کی بدولت ہم نے قومی پولیو مہم کا میاب بنایا ۔

متعلقہ عنوان :