پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی ترجمان اور نمائندہ جماعت ہے،حاجی سید غفورشاہ

جمعہ 24 مارچ 2017 21:45

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکزی کمیٹی کے رکن ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی حاجی سید غفورشاہ نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی ترجمان اور نمائندہ جماعت ہے جو قوم کی حقوق کی حصول کیلئے دن رات کوشاں ہے پشتونخوامیپ عوام کی مشکلات کے ازلے کیلئے آخری حد تک جائیں گی انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عام انتخاب کے دوران اپنے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے مسائل کے حل کرنا مشکل ضرور ہے لیکن یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنے عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں کہاکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخاب میں پارٹی نے ضلع ہرنائی کے غیور عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر مرحلہ عمل درآمد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے 80 فیصد ہرنائی کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن /ٹریک کی بحالی سبی ہرنائی سمیت صوبے کے عوام کا ایک دیرنہ مطالبہ تھا اس مطالبے کو پارٹی کے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی دن رات محنت اور پارٹی کے رہنماؤں کی قومی اسمبلی ایوان بالا سمیت ہرفورم پر اس مطالبے کو اٹھایا اور ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی بحالی گزشتہ ایک سال سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو کہ ضلع ہرنائی کے تمام عوام کیلئے ایک اعظیم تحفے ہیں انہوں نے کہاکہ سابق حکومتیں مذکورہ ٹریک کی بحالی کیلئے صرف اعلانات تک محدود تھیں حالانکہ سابق دورحکومت میں وفاقی وزیر ریلوے اور حلقہ ہرنائی کے نمائندہ کا تعلق ایک ہی جماعت سے تھا لیکن سبی ہرنائی ریلوے لائن کی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اگر اس وقت ٹریک اور پلوں کی دوبارہ مرمت کیا جاتا تو بہت کم خرچے پر مرمت کیا جاسکتا تھا لیکن نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ پارٹی نے اقتدار کے بغیر بھی ہرفورم پر سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی ہے انہوں نے کہاکہ ٹریک کی بحالی سے عوام عوام کو روزگار اور کاشتکاروں کاروباری حلقوں کو فائدہ ہوگا سبی ہرنائی خوست ریلوے سکیشن ضلع ہرنائی کے تمام عوام کا اجتماعی مطالبہ تھا جو پشتونخوامیپ نے پورا کردیا اسکے علاوہ پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کی کوششوں سے ہرنائی سنجاوی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ کچھ تک شاہراہوں کو نیشنل ہائی وے کے حوالے کردیا گیا ہے یونین کونسل ناکس میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے ہزارہ ڈم روڈ جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے کوئل مائینزکی صنعت کو فروغ ملے گاانہوں نے کہاکہ پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور صوبائی وزیر کی مشاورت سے ہرنائی سنجاوی روڈ پر تین ندی پر پلوں کی تعمیراتی کام شروع ہوچکا طورخم لیویز تھانہ کے قریب ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر پل کی تعمیراتی کام مکمل ہوا اور بقاعدگی کئی سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے دو میل ندی پل ، اور زندہ پیر پل کی تعمیراتی کام آخیری مراحل میں ہے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ امبو ندی اور لغڑ ندی کیلئے بھی پلوں کے ٹینڈر ہوچکے جلد کام شروع ہوجائے گا اسکے علاوہ ہرنائی سبی روڈ پر سپین تنگی کوریاک پل مکمل ہوچکا ہے اور اس روڈ پر مزید تین پل منظور ہوچکے ہیں ہرنائی چپرلفٹ سے زرغون غر تک روڈ کی تعمیر جسکا ٹینڈر ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ زراعت کے حوالے سے جوکہ زرعی ویالے پختہ نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو سخت مشکلات تھے اور پانی کا ضیا ہوتا تھا پارٹی تجاویز کے روشنی میں ضلع ہرنائی میں 32 بڑے زرعی ویالی/ نالے پختہ ہوچکے ہیں جوکہ ہرنائی کے زمینداروں کا درینہ مطالبہ تھا محکمہ ایرگئیشن اور بی ڈی اے کے زریعے فلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہرنائی کے زمینداروں کو کروڑوں روپوں سے حفاظتی دیوار تعمیر کئے جس سے زمینداروں کی قیمتی زرعی زمینیں سیلاب سے بچ گئے ۔