دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 20:49

دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر قومی ترانہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔ گزشتہ روز عین اس وقت جب دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا جا رہا تھا اسی وقت دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر باآواز بلند قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پاکستانیوں کی جانب سے قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :