راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ارتھ آور منایا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:45

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ارتھ آور منایا گیا یہ علامتی دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر راشد وائیں نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر پانجواں ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں بارشیں وقت پر نہیں ہوتیں، درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، خشک سالی بڑھ رہی ہے ، پاکستان کو سیلاب، خوراک کی کمی اور توانائی کے بحران کا سامنا ہے تاجر برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر نے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ماحول دوست اقدامات کریں، توانائی بچانے کے لیے غیر ضروری روشنیاں گل رکھیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور گاڑیاں کم سے کم چلائیں، پیدل چلیں یا سائیکل کا استعمال کریں کوڑاکرکٹ محفوظ طریقہ سے ٹھکانا لگائیں اس موقع پر مجلس عاملہ کے اراکین، ممبر ان چیمبر ، سیکرٹری جنرل عرفان منان اور سٹاف بھی موجود تھے۔

t

متعلقہ عنوان :