تھانہ وارث خان پولیس نے 9جواریوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:45

تھانہ وارث خان پولیس نے 9جواریوں کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) تھانہ وارث خان پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 10110/-روپے اور 8موبائل فون برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص جاوید کالونی کے علاقہ میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی9ملزما ن اشفاق، ایاز،عادل،لیاقت،ارشد،سنی،عابد،عبدالرحمن اور شاہزیب کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ10110/-روپے اور8عدد موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :