راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورآتش بازوں کے خلاف کارروائی ،13ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 21:45

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورآتش بازوں ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورآتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے شکیل سی270گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عابد سی215گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے شہباز سی120گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے طارق لیٹر کھلی شراب، نوید خان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے عارف سی10بوتل شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شکیل سی30روند، کامران سی22روند، تھانہ سول لائن پولیس نے قدیر سی01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ مندرہ پولیس نے حمزہ عامر سی01عدد پستول30بور معہ 02روند، تھانہ مندرہ پولیس نے بابر سجاد ، قلب عباس اور ذیشان سے 100شرنائیاں کانے والی اور تین اناربرآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :