راولپنڈی آرٹس کونسل میں عالمی یومِ شاعری کے سلسلے میں ایک پرُوقارتقریب کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)راولپنڈی آرٹس کونسل اورثبات فاونڈیشن کے اشتراک سے عالمی یومِ شاعری کے سلسلے میں ایک پرُوقارتقریب بعنوان ’بچوں کے لیے شاعری کی اہمیت‘کا انعقادکیا گیا۔تقریب کی صدارت چیئرمین ثبات فاونڈیشن خالدصدیقی نے کی۔مقررین میں ڈاکٹرفوزیہ فاروق، جوادبشیراورڈاکٹروقارعظیم شامل تھے۔

(جاری ہے)

معروف گلوکارہ محمودہ قمرنے علامہ اقبال کی مشہورزمانہ نظم ’ماں کا خواب‘ پیش کی جبکہ عمران انجم اوروژن 21 سکول کے بچوں نے مختلف شعراء کرام کی نظمیں پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ثبات فاونڈیشن خالدصدیقی نے شاعری کی اہمیت پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شاعری نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوںکا شکریہ اداکیا۔تقریب کے اختتام پرشرکاء میں اعزازی شیلڈزتقسیم کی گیئں۔