ضلع راولپنڈی میں 5 لاکھ، 88ہزار مویشیوں کو خفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعہ 24 مارچ 2017 21:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی نے یکم مارچ سے جاری مہم کے دوران ضلع راولپنڈی کی حدود میں مجموعی طور پرپانچ لاکھ، 88ہزار اور 672 مویشیوں کو اندرونی و بیرونی کیڑوں سے بچائو کے خفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ اس مہم کے دوران 50فیصد بڑے مویشیوں ، 43.75فیصد چھوٹے مویشیوں اور 48.35فیصد پولٹری کو کیٹروں سے بچائو کے ٹیکے لگائے چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر ارشد اسد نے محکمانہ اجلاس میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں یکم مارچ نے انتہائی محنت سے کام کر رہی ہیںاور اس دوران ہفتہ وار اتوار کی تعطیل بھی نہیں کی گئی تاکہ اس مہم کے نتائج جلد از جلد حاصل کئے جا سکیں اور اپریل تک اس مہم کو مکمل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران 2لاکھ اور20 ہزار بڑے مویشیوں، ایک لاکھ، 39ہزار چھوٹے مویشیوں اور دو لاکھ اور 36ہزار پولٹری کو خفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں تاکہ ان جانوروں کو کیڑوں کی وجہ سے ہونیوالی مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم سے کسان کو معاشی تخفظ ملے گا اور جانوروں کی گوشت، دودھ اور انڈوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گاجس سے کسان کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جا کر مویشیوں کی کیٹروں سے بچائوکے خفاظتی ٹیکے لگارہی ہیں مگر کسانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ میں رہیں اور ان ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔