ارسا کا پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ،سندھ کو 17 ہزار اور پنجاب کو 8 ہزار کیوسک اضافی پانی(آج)سے فراہم کیا جائیگا،یکم اپریل سے گدو اور رائٹ سائیڈ سکھر بیراج کی نہریں بند کر دی جائیں گی

جمعہ 24 مارچ 2017 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،سندھ کو 17 ہزار اور پنجاب کو 8 ہزار کیوسک اضافی پانی(آج)ہفتہ سے فراہم کیا جائیگا،یکم اپریل سے شیڈول کے مطابق گدو اور رائٹ سائیڈ سکھر بیراج کی نہریں بند کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابقپنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت سندھ کو 17 ہزار اور پنجاب کو8 ہزار کیوسک اضافی پانی(آج) سے فراہم کیا جائے گا۔

اضافی پانی کی فراہمی سے سندھ کو پانی کی فراہمی22ہزار سے بڑھا کر39 ہزار کیوسک جبکہ پنجاب کو پانی کی فراہمی30 ہزار سے بڑھا کو38 ہزار کیوسک کر دی جائیگی، ترجمان ارسا کے مطابق یکم اپریل سے شیڈول کے مطابق گدو اور رائٹ سائیڈ سکھر بیراج کی نہریں بند کر دی جائیں گی۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :