مردم و خانہ شماری پر کام بہتر ین انداز میں جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد ایک بہت بڑے ٹاسک پر کام شروع کیا ، مردم و خانہ شماری کو شفافیت اور عالمی معیار کی بہترین ا صولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا، امید ہے آنے والے دنوں میں مردم شماری کے حوالے سے بہتر انداز میں کام جاری رہے گا
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ملک میں جاری 2017 کی خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطا ب
جمعہ 24 مارچ 2017 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرقانون و انصاف زاہدحامد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفراللہ خان،وزیراعظم کے شماریات کے حوالے سے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد،سیکرٹریخزانہ طارق باجوہ اور سیکرٹری شماریات ڈاکٹرشجاعت علی اور چیف شماریات آ صف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے مردم شماری کے فیز ون کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 40ہزار بلاکس پر مردم شماری و خانہ شماری کا بہتر انداز میں کام جاری ہے اور فیز ون کا کافی حد تک کام مکمل کرلیا ہے،تمام سرگرمیوں معیارکے مطابق پیرامیٹرز کے تحت سرانجام دی جارہی ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مردم شماری کے حوالے سے کام کرنے والے سٹاف بشمول پاکستان آرمی کے عملے کی محنت اور خدمات کو سراہا۔انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مردم شماری کے حوالے سیبہتر انداز میں کام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد یہ بہت بڑا ٹاسکپر کام شروع کیا ہے اور یہ کام شفاف اور عالمی معیار کی بہترین ا صولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا۔وزیرخزانہ نے خواجہ ظہیر احمد کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شماریات تقرری پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ ظہیر احمد کے بہترین تجربے اور کا وشوں کی بدولت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور رابطہ میں اضافہ ہوگا اور مردم شماری کیدوران سیاسی اور انتظامی سطح پر پیدا ہونے والے مسائل اور شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔اجلاس میں وزارت خزانہ اور شماریات ڈویژن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔…(خ م +وخ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.