سکھر،سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سکھر میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سکھر کے بی سیکشن تھانہ کی حدود کے علاقے ریلوے کوارٹر نزد منور مسجد میں ایک ملزم نے مسیحی برادری کی ایک سات سالہ بچی مسکان کو اپنے گھر کے اندر بلاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر بچی نے چیخ وپکار کی تووہاں پر بچی کی ماں نرگس مسیح اور پڑوسی پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا بچی کی ماں نے اس کی اطلاع بی سیکشن تھانہ پر دی بعد ازاں بی سیکشن پولیس نے پہلے ملزم کے بھتیجے دلشاد پٹھان کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں کاروائی کے دوران ملزم فدا حسین پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے بھتیجے کو رہا کردیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے مقدمہ بچی کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :