سکھر،روہڑی کے قریب ایکسائیزپولیس نے لینڈ کروزر سے 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی،ڈرائیور رگرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) روہڑی کے قریب ایکسائیزپولیس نے لینڈ کروزر میں سے اعلیٰ کوالٹی کی 40 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈرائیور ر کوگرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہرا ہ پرایکسائیزپولیس نے کراچی سے پنجاب جانے والی ایک لینڈ کرورز کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں سے اعلیٰ کوالٹی کی ہزاروں روپے مالیت کی چالیس کلوگرام چرس برآمد ہو ئی جس پر ایکسائیز پولیس نے لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے،ڈی آئی او ایکسائیز عبدالرحمان راجڑ کے مطابق یہ چرس کراچی سے پنجاب اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :