آزادی تحریک پاکستان میں نوجوانوں ، خواتین اور طلبہ وطلبات نے اہم کردار ادا کیا ،احسان منگی

جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سندھ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوج سکھر کے ڈائریکٹر احسان منگی نے کہا ہے کہ آزادی تحریک پاکستان میں نوجوانوں ، خواتین اور طلبہ وطلبات نے اہم کردار ادا کیا ہے 23مارچ کا دن پاکستان کی عوام کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں کالج میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں آبا? جدار کی لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے احسان منگی نے کہا کہ آج کے دن قوم کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز کی بقائ و سلامتی ، استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تقریب سے رشید میرانی ، سالار نوناری ، منیر منگی ، رابعہ خان ، میزہ کرن، عارفہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال ، لیاقت علی خان اور دیگر رہنما?ں نے پاکستان کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی اب اس ملک کی حفاظت قوم کے نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے آکر میں آپریشن ردلفساد کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :