ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اورہماری قومی ہاکی ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی

جمعہ 24 مارچ 2017 21:38

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اورہماری قومی ہاکی ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اورہماری قومی ہاکی ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلاک H نارتھ ناظم آباد اولمپین صلاح الدین اکیڈمی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ہاکی کے نمائشی میچ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میںہاکی کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع وسطی میں موجود گراؤنڈز کوUP Grade کیا جارہا ہے گراؤنڈ زمیں نہ صرف کھلاڑیوں کو بلکہ تماشائیوں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ہاکی کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اولمپین صلاح الدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس محنت اور لگن سے بچوں کی تربیت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اولمپین صلاح الدین اکیڈ می کے بچے مستقبل میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :