ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک تفسیر حسین نے عوام کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں،ملک ارشد جعفری

جمعہ 24 مارچ 2017 21:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) صدر سرکل میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مذہبی ، سماجی اور ہر مکتبہء فکر سے نو تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صدر سرکل ملک تفسیر حسین کی ملاقاتوں نے عوام کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں․ ان کے اس اقدام سے غریب اور مظلوم طبقہ نے خوشی کا اظہار کیا ہی․ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس ملک ارشد جعفری نے کیا․ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین نے تعیناتی کے فوراً بعد صدر سرکل کے زیرِ انتظام علاقوں میں دورے کے دوران مذہبی اور سماجی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور پولیس سے متعلق رائے لی، اور اس دوران انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ امید ظاہر کی کہ عوام اپنے اپنے دیہات میں چھپے ہوئے غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کریں گے۔