نوجوان کو عمر بھر کی کمائی سے محروم کرنیوالے جعلسازکے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 24 مارچ 2017 21:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)سنہرے خواب دکھا کر نوجوان کو عمر بھر کی کمائی سے محروم کر دیا․ رقم ہڑپ کر کے جعلسازی کے ذریعے بیچی گئی گاڑی بھی واپس ہتھیا لی․ سائل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے رجوع کر لیا․ عدالت کے حکم پر مقدمہ درج․ تفصیلات کے مطابق عاطف اقبال ولد محمد اقبال سکنہ محلہ سمندر آباد نے اے ایس جے کو درخواست دی کہ وہ اٹک شہر میں ڈرائیوری کر کے اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پال رہا ہے محمد سلمان ولد محمد اعظم سکنہ اٹک شہر حنیف گل سکنہ جہانگیرہ اورحمد نواز ولد محمد امین سکنہ ویسہ سے اس کے دوستانہ تعلقات تھی․ انہوں نے اسے کہا کہ اگر تم اپنی گاڑی لے لو تو تمہاری آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا․ میں نے انہیں کہا کہ میرے پاس تو صرف ایک لاکھ روپے ہی․ انہوں نے مجھے لاری اڈا پر بلایا اور ایک گاڑی نمبریRLD5771 سوزوکی وین بولان ماڈل 2008 کا سودا کیا اور مجھ سے ایک لاکھ روپے کا چیک وصول کر کے گاڑی میرے حوالے کر دی․ گاڑی کے کاغذات نیٹ پر چیک کیے تو یہ نمبر ایک موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کا تھا․ ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے محمد سلمان کی بیٹھک میں بلایا اور مجھ سے گاڑی لے کر رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن اب وہ میری رقم اور چیک کے مطالبے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں․ اے ایس جے کے حکم پر اٹک سٹی پولیس نے زیرِ دفعہ420ت پ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔