بلدیہ خصوصی افراد کے لیے روزگار کی فراہمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز مختص کرے گی، مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر جاوید اعوان اور مقررین کا بصارت سے محروم 15نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ورک آرڈر ملنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:37

بلدیہ خصوصی افراد کے لیے روزگار کی فراہمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صوبہ بھر میں عوام اور خصوصاً معذور افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی اقدامات سے خصوصی افراد میں آگے بڑھنے کاحوصلہ بڑھ رہا ہی․ مخلوقِ خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں خصوصی افراد کے لیے روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے بلدیہ اٹک خصوصی فنڈز مختص کرے گی․ پڑھے لکھے نابینا افراد کو روزگار کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اور فوکل پرسن محمد نیاز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار بصارت سے محروم 15نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ورک آرڈر ملنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر جاوید اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہء خواتین میڈم خالدہ رانا، ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر اور فوکل پرسن برائے نابینا افراد محمد نیازنے خطاب کرتے ہوئے کیا․ اس موقع پر بصارت سے محروم افراد کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول حضرو امِ حبیبہ ، جنرل سیکرٹری النور ویلفیئر سوسائٹی سہیل احمد اورشہریوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی․سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ زاہد حسین نے انجام دیی․ ملک طاہر جاوید اعوان نے کہا کہ خصوصی افراد کی بہترین خدمت کا ذریعہ یہ ہے کہ ہم پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کے مسائل حل کریں اور معذوری کے باوجود بھی شعبہ ء تعلیم میں آگے بڑھنے والے افراد کے وظائف مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائی․ فوکل پرسن برائے نابینا افراد ضلع اٹک محمد نیاز کے حوصلے کی داد دیتا ہوں کہ وہ اپنے جیسے دیگر معذور مرد و خواتین کو برسرِ روزگار کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہی․ میڈم خالدہ رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 40نابینا تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں النور ویلفیئر سوسائٹی اٹک نے نمایاں کردار ادا کیا ہی․ پنجاب حکومت نے خدمت کارڈ کا اجرا کر کے مظلوم طبقہ کو بہت ساری گھریلو پریشانیوں سے بچا لیا ہی․ ملک جاوید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم طبقہ اور خصوصی افراد کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں ورک آرڈر ملنے والی15مرد و خواتین کے لیے انہوں نے 15ہزار روپے نقد بھی دیی․تقریب کے آخر میں وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر جاوید اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہء خواتین میڈم خالدہ رانا، ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد خان اعوان نے رضیہ سلطانہ سکول ، سلو لرننگ سکول ، ڈیف اینڈ ڈمب سکول پیپلز کالونی اور سپیشل ایجوکیشن حضرو میں نوکری کے ورک آرڈر تقسیم کیی․ نابینا خاتون سیدہ نصرت بخاری کو ایم فل کرنے پر خصوصی سراہا گیا۔