حضرو پولیس نے ہٹیاں گوندل سے لاکھوں روپے مالیت کی اغوا کی گئیں قیمتی گاڑیاں برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:34

حضرو پولیس نے ہٹیاں گوندل سے لاکھوں روپے مالیت کی اغوا کی گئیں قیمتی ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سرکل حضرو پولیس نے ہٹیاں گوندل سے لاکھوں روپے مالیت کی اغوا کی گئیں قیمتی گاڑیاں برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد فخر وصال سلطان راجہ اور ڈی پی او اٹک زاہد مروت کی طرف سے اغوا کی گئی گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نعیم کی نگرانی میں گوندل پولیس نے سرکل حضرو کے مختلف علاقوں سے قیمتی گاڑیوں کو چھننے والا تین رکنی کار لفٹر گرفتار کر لئے ملزمان نے گوندل سے کار نمبری22-384ٹیوٹا کرولا ماڈل2013 کار نمبریKY-370کو تھانہ حضرو کی حدود سے اغوا کیا گیا پولیس نے ان کار لفٹروں سراغ لگاتے ہوئے محمد ذیشان ،محمد مہران اور خالد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی دو گاڑیاں برآمد کر لیں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے عوامی حلقوں نے سرکل حضرو پولیس کی اس کوشش کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :