وزیر اعظم کی ملک بھر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی اور منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، چیئر مین ترقیاتی کام وزیر اعظم و وفاقی وزیر شیخ آفتاب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:34

وزیر اعظم کی ملک بھر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی اور منصوبوں کو جلد از ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) چیئر مین ترقیاتی کام وزیر اعظم و وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی اور جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا 2018کے الیکشن میں بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت مین مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ میں یونیوسٹی کی افتتاخی تقریب سے اور عوامی مسائل سننے کے بعد اٹک واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل فورملی کے چیئر مین یاسر زمان خان ،شیخ اجمل محمود بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ این اے 57کے تمام علاقو ںکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہوں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی تعاون سے این ای57میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے 2013کے الیکشن میں حلقے کے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا جارہا ہے وہ دن دور نہیں جب چھچھ اور اٹک کے کونے کونے میں گیس فراہم کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حضرو شہر کیلئے قبرستان کیلئے 29کنال زمین کے فنڈز ڈی سی او اٹک کو مل چکے ہیں اور اس زمین کے کاغذات جلد حضرو کے شہریوں کے حوالے کیے جائے گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر ترقیاتی کاموں کے جال پیچھائے جارہے ہیں 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی ۔