بحرین میں پاکستانی سفیر کی جانب سے یوم پاکستان پر پرتپاک سفارتی تقریب کا اہتمام

جمعہ 24 مارچ 2017 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پرتپاک سفارتی تقریب کا اہتمام کیا جس میں بحرین کے بادشاہ کے بھائی شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ، شاہی خاندان کے اہم اراکین، شیخ عبدالله بن احمد الخلیفہ، وزراء اور سفارتکاروں کے علاوہ ممتاز افراد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں جاوید ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ جاوید ملک نے عرب تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :