پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچوں کا دورہ

جمعہ 24 مارچ 2017 21:34

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈر مری میجر جنرل اظہر عباس نے حالیہ ماہ میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ‘بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے خانہ و مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون کو سراہا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور سیز فائرلائن کی خلاف ورزیوں پر موثر جواب کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب شر پسندوں کی موجودگی بارے پراپیگنڈہ صرف اور صرف عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے توجہ ہٹا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے گی ۔آرمی چیف نے ہدایت دی کہ آزاد وجموں کشمیر میں ترقیاتی کاموں میںحکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔