شعبہ فہم دین ضلع صوابی کے تحت آٹھ روزہ فہم قرآن وسنت کلاس کا اہتمام

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)شعبہ فہم دین ضلع صوابی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی صوابی گرائونڈ میںآٹھ روزہ فہم قرآن وسنت کلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ممتازعالم دین شیخ القرآن وحدیث مولانا محمد اسماعیل نے مختلف موضوعات پر درس دیئے۔جن میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں معاشرتی،معاشی اورسیاسی نظام کے ساتھ ساتھ ختم نبوت ،حقوق العباد اورفکر آخرت کے موضوعات بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کلاس میں ہزاروں مرد وخواتین روزانہ بعد از نماز فجر صوابی گرائونڈ میں درس قرآن سے مستفید ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں کل بروزاتواردرس کا آخری روز ہوگاجس میں درس قرآن وسنت کے بعد جامع اختتامی دعا کی جائے گی اس آخری روز میں شرکاء کی تعداد25ہزار سے زائد متوقع ہے جبکہ خواتین کے لئے بالکل علیحدہ باپردہ ماحول میں درس قرآن سے فیض یاب ہونے کا بندوبست کیا گیا ہے۔درس کے اختتام پر تمام شرکاء اپنے گناہوں کی اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور استحکام وخوشحالی کے لئے اوراپنے لئے دعا مانگیں گے۔شعبہ فہم دین کی طرف سے تمام مرد وخواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔