سخاکوٹ میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ ملاکنڈ کے زیر اہتمام سخاکوٹ میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے رسہ کشی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں کے ٹیم سمیت ضلع بھر سے رسہ کشی کے بہترین ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے آئی یوتھ ونگ ضلع ملاکنڈ کے صدر جاسم علی ایڈوکیٹ ، ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد ، جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان ، یوسی سخاکوٹ کے آمیر اسماعیل خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ،سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار ولایت خان باچہ ، ویلج کونسل ممبر عقیل الرحمان ، سہیل خان ، حاجی بہادر ،ممتاز کرکٹر اکبر علی عرف کاکا اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جے آئی یوتھ ونگ کے صدر جاسم علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمیں وطن عزیز سے جان سے زیادہ محبت کا درس دیتا ہے اس لئے اس عظیم دن کے مناسبت سے ملاکنڈ کے نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمی منعقد کی ہے تاکہ نوجوانوں کے دلوں میں وطن سے محبت مذید بڑھ جائیں اور منفی سرگرمیوں کی بجائے کھیل کود ، تعلیم اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :