تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کاچلڈرن وارڈ مرحوم ڈاکٹر عبد الخالق زیار کے نام سے منسوب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں چلڈرن وارڈکو مرحوم ڈاکٹر عبد الخالق زیار کے نام سے منسوب کردیا ۔ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔پشتو کے ممتاز شاعر اور معالج ڈاکٹر عبدالخالق زیار کے خدمات کے اعتراف میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں چلڈرن وارڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے سلسلے میں ایک پپر وقار سیمینار درگئی ہسپتال میں منعقد کی گئی جس مہمانان خصوصی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ اور ضلع ناظم سید احمد علی شاہ تھیں جبکہ ممتاز قانون دان اور ڈاکٹر خالق زیار کے بڑے بھائی محمد رازق ایڈوکیٹ نے صدارت کی۔

سیمینار کے موقع پرتحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ، نائب ناظم حاجی اعظم خان منتخب ضلعی و تحصیل ، ویلج کونسل ممبران شعراء اور ادیب سمیت علاقائی عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ ، صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شا ہ باچہ ایم ایس درگئی ڈاکٹر کچلو ل خان ،، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ ڈاکٹر وکیل خان ، ممبر ضلع کونسل اور ڈاکٹر زیار کے بڑے بھائی محمد رازق ایڈوکیٹ ، پختو ادبی کلتوری جرگہ ملاکنڈ کے صدر مکرم خان صبا، صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پشتو کے ممتاز شاعر رحمت شاہ سائل ،حاجی آمیر زمان اور نیازک خان نے خطاب کیا اور مرحوم ڈاکٹر عبد الخالق زیار المعروف بابو ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادبی و سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبد الخالق زیار کی خدمت خلق ، مثبت سوچ اور اپنے پیشے سے انتہائی محبت کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور درگئی ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا ان کے نام سے منسوب ہونا ان کے خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں بھی ڈاکٹر عبد الخالق زیار کے نقش قدم پر چل کر مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے ۔

اس موقع پر ضلعی ناظم سید احمد علی شاہ باچہ نے ہسپتال میں ڈاکٹر عبد الخالق زیار کے نام سے منسوب چلڈرن وارڈ با باقاعدہ افتتاح کیاا ور وارڈ کے مختلف حصے دیکھیں ۔انہوں نے اس موقع پر پورے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت چلڈرن وارڈ کو تمام سہولیات اور ضروری سامان کے فراہمی کے لئے کوششیں کرنے کا بھی اعلان کیا ۔اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ہم مثبت سوچ سے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کو سیاست اور عبادت سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لئے صوبائی اور ضلع سطع پر آواز اُٹھانے اور صوبائی حکومت سے خصوصی اقدامات کرنے کی آپیل بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :