ٹی ڈی پیز کی مکمل واپسی تک فاٹا میں مردم شماری نہ کی جائے، اراکین فاٹا گرینڈ جر گہ

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) فاٹا گرینڈ جر گہ اراکین ملک صلاح الدین ،ملک عبدالرزاق آفریدی،ملک خالد خان آفریدی،ملک اسرار،ملک وارث خان آفریدی نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی مکمل واپسی تک فاٹا میں مردم شماری نہ کی جائے،مردم شماری فارم میں قبائل کیلئے مستقل پتہ لکھ دیا جائے ،ہزاروں قبائل ملک کے مختلف علاقوں میں رہا ئش پذیر ہیں ،بارڈر پر قبائل عوام کے ساتھ نر می کی جائے ،فاٹا کے عوام ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور زیادہ تر قبائلی عوام محنت مزدوری کی غرض سے خیبر پختونخوااور دوسرے صوبوں میں مسافر کے طور پر رہ رہے ہیں اس لئے مردم شماری فارم میں قبائل کیلئے مستقل پتہ لکھ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی قبائلی عوام ہزاورں کی تعداد میں ٹی ڈی پیز ہیں اس لئے مکمل ٹی ڈی پیز کی واپسی تک قبائلی علاقوں میں مردم شماری نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

فاٹا گرینڈ جر گہ اراکین نے بتا یا کہ طورخم بارڈر پر قبائلی عوام کے ساتھ نرمی کی جائے کیو نکہ قبائلی عوام کا افغانستان کے عوام کے ساتھ رشتے ہیں اور زیادہ قبائلی عوام کا کاروبار بھی افغانستان کے ساتھ ہیں اس لئے روزانہ دو اور تین بار آنا جاناہو تاہے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو پہلے کی طرح شناختی کارڈ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے تاکہ قبائلی عوام کو مشکلات سے بچایا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا گرینڈ جر گہ بارڈر منجمنٹ کی بھر پو رحمایت کر تے ہیں اور اس سلسلے میں فورسز کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کیلئے تیا ر ہیں اور غلط کاموں اور غلط لوگوں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹروں کے ساتھ بھی بارڈر پر نرمی کی جائے اور ٹرانسپوٹروں کی مطالبات اور مسائل حل کئے جائے

متعلقہ عنوان :