ٹوررازم کارپوریشن کے زیراہتمام یوم پاکستان پرواٹرجیپ ریس کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:26

ٹوررازم کارپوریشن کے زیراہتمام یوم پاکستان پرواٹرجیپ ریس کا انعقاد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) تانڈاڈیم کوہاٹ میں کامیاب جیپ ریس کا انعقاد خو ش آئند اقدام ہے ، صوبہ میں سیاحت کو فروغ دینا پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ تانڈاڈیم کوہاٹ ریس میں 100سے زائد جیپ کی شرکت ،ریس کیساتھ ساتھ آرچری، واٹرسپورٹس، پتنگ بازی اور دیگر مقابلوں کا انعقاد بھی گیا گیاپشاور:24مارچ 2017(پ ر)یوم پاکستان کے سلسلے میںٹوررازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4x4 کلب نے باہمی اشتراک سے تاریخ میں پہلی مرتبہ تانڈاڈیم کوہاٹ میں 4x4جیپ ریس کا انعقاد کیا، ریس کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے کیا،ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت ،کھیل، آثارقدیمہ ، میوزیم و امور نوجوانان محمد طارق، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان ، ڈی پی او کوہاٹ ، صدر فرنٹیئر 4x4کلب بابر خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے موجود تھیں، اس موقع پر جیپ ریس کیساتھ ساتھ واٹر سپورٹس،رافٹنگ ، پتنگ بازی، آرچری کے مقابلے اور ساتھ ہی موسیقی کیلئے رباب منگے کا اہتمام بھی کیا گیاتاکہ سیاحوں کیساتھ ساتھ جیپ ریس کیلئے آنے والے شرکاء بھی لطف اندوز ہوسکیں،ریس میں فرنٹیئر 4x4کلب کی 100 ، اسلام آباد جیپ کلب کی 4 ، فورویلرز کلب کی 3 ،بہاولپور کلب، کراچی کلب، ٹیکسلا کلب، چترال کلب جبکہ مقامی افراد کی10گاڑیوں نے شرکت کی ، ریس میں پہلی بار آن لائن ٹائمنگ سسٹم کا آغاز کیا گیا جبکہ اس کیلئے تانڈا ڈیم میں دشوار گزار 9کلو میٹر طویل ٹریک بنایا گیا تھا جس میں تمام گاڑیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،پری پیرڈریس کیٹگری میں پہلی پوزیشن کراچی کلب کے ناصر خان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن فرنٹیئر کلب کے بابر خان اور تیسری پوزیشن اسلام آباد کلب کے اسد مروت نے حاصل کی،سٹاک کیٹیگری ریس میں فرنٹیئر کلب کے شکیل برقی نے پہلی،افتخار زرین نے دوسری اور عمران فدا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کوشش رہی ہے کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات کو آباد کیا جائے اور آج کی تانڈاڈیم کے مقام پر کامیاب 4x4 واٹرجیپ ریس کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ کوہاٹ کو سیاحت کے لحاظ سے آباد کیا جا ئے اور آج کی کامیاب جیپ ریس پر تمام شرکاء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،اس موقع پر سیکرٹری محمد طارق کا کہناتھا کہ کوہاٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4x4جیپ ریس منعقد کی گئی تاہم یوم پاکستان کے خصوصی روز پر ریس منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جا سکے ، ریس کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے اور ہمارا مقصد بھی ہے کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات کو اس قسم کی سرگرمیوں کے ذریعے آباد کیا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان کا کہنا تھا کہ تانڈا ڈیم کوہاٹ سیاحت کیلئے ایک خوبصورت مقام ہے جو کہ عام عوام کی نظروں سے اوجل ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوہاٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا جا سکے ، واضح رہے کہ اس سے قبل 4x4 جیپ ریس صوابی میں دریائے سندھ کے مقام پر منعقد ہوئی تھی تاہم اب اس کو دیگر شہروں میں منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سیاحتی مقامات کو آباد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :