کوہاٹ،8رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ، اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں سے متعدد عادی جرائم پیشہ شامل ہیں ، پولیس
جمعہ 24 مارچ 2017 21:26
(جاری ہے)
پولیس کی اس چھاپہ مار ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مقام کا اچانک محاصرہ کرلیا اور مسلح ڈکیت گروہ کو ہتھیار پھینکنے کی وارننگ جاری کردی۔
اس اثناء میں خواتین پولیس اور کوئیک رسپانس ایلیٹ فورس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی جنہوں نے شدید مزاحمت کے بعد حجرے کے اندر داخل ہوکر مسلح ڈاکوئوں کو نہایت حکمت عملی سے قابو کرکے غیر مسلح کردیا۔پولیس نے موقع پر موجود ڈکیت گروہ کے آٹھ مسلح افراد افغان باشندے گل بہار ولد جلال،اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے رحمت اللہ ولد دین اکبر،حامد منیر ولد منیر شاہ،عاصم ولد محمد علی شاہ،ناصر شاہ ولد نہار شاہ،صدام ولد ساجد،ذبیر شاہ ولد سید محبت شاہ ساکنان جنگل خیل اور شاہد ولد سردارسکنہ ملنگ آباد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاشنکوف،چھ پستول ،گیارہ چارجرزاور مختلف بور کے دوسو باون عدد کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے بعد زیر حراست ڈاکوئوں کو فوری طور پر تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے بقول گرفتار داکوئوں میں متعدد عادی جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جو ڈکیتی ،راہزنی ،چوری چکاری اور سٹریٹ کرائمز کی دیگر وارداتوںکے علاوہ اجرت پر قتل جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ڈی پی او جاوید اقبال نے سنگین مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی اس کاروائی کو اہم کامیابی قرار دیکر پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کابھی اعلان کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.