ٹی بی موذی مرض ہے لوگوں میں شعور اجاگر کر کے ہی اس کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا، ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک

جمعہ 24 مارچ 2017 21:26

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)سٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر فیاض علی نے کہا ہے کہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے لوگوں میں شعور اجاگر کر کے ہی اس کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے ٹی بی کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اس کی تشخیص کے بعد مریض کو فری علاج مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ علاقہ کو اس موذی مرض سے محفوظ کیا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ ڈی ایچ او آفس میں ٹی بی کی گاہی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا آگاہی سیمینارمیں معزین علاقہ ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈاکٹر فیاض علی کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ٹی بی کے خاتمہ میں اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے روک تھام اس وقت ممکن ہے جب شہری اس کے علامات سے واقف ہوں اور تشخیص کے بعد اسکا بروقت علاج کیا جا سکے ٹی بی کی علامات کے حوالے سے انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ اگر کسی شخص کو دو ہفتوںسے زیادہ کھانسی آ رہی ہو کھانسی کے ساتھ ریشہ ہو اور ساتھ میں خون کی تکلیف ہو اور وزن میں کمی محسوس کی جا رہی ہو تو وہ شخص فوری طور پر فری مراکز سے رجوع کریں تاکہ تشخیص کے بعد اسکا علاج شروع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا علاج فری مراکز پر مفت کیا جاتا ہے اور ٹی بی کی بیماری کے تدارک کے لئے تمام ادویات فری مہیا کی جاتی ہیں اس لئے عوام اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے آگاہی حاصل کریں تاکہ ایسے مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔