آئی ڈی پیز کے واپس آنے تک مردم شماری قبول نہیں، خیبر ایجنسی عمائدین

جمعہ 24 مارچ 2017 21:26

آئی ڈی پیز کے واپس آنے تک مردم شماری قبول نہیں، خیبر ایجنسی عمائدین
جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) آئی ڈی پیز کے واپس انے تک مردم شماری قبول نہیں،افغا نستان انے جانے کیلئے قبائیلی عوام اورٹرانسپورٹروں کیلئے ویزے کی شرط کو ختم کیا جائے۔ خیبر ایجنسی عمائدین کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی کے عمائدین ، ملک وارث خان ،ملک صلاح الدین ، ملک اسرار، ملک رزاق، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیںلیکن فاٹا میں اسکو فی الحال ملتوی کیا جائے کیونکہ فاٹا کے ذیادہ تر لوگ فاٹا سے باہر ملک کے دوسرے شہروں میں عارضی سکونت اختیار کرچکے ہیں اسلئے ان ائی ڈی پیز کے فاٹا کو واپس انے تک یہاں مردم شماری نہ کی جائے۔

جو آئی ڈی پیز ملک کے دوسرے شہروں میں سکونت اختیار کرچکے ہیں انکی مردم شماری انکی شناختی کارڈ میں موجود مستقل پتہ پر کی جائے بصورت دیگر ہم اسکو ہرگز نہیں مانیں گے۔ ملکان نے وزیر اعظم محمد نواز شریف ، صدر پاکستان، چیف آف ارمی سٹاف اور گورنر خیبرپختونخواء سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائیلی محب وطن ہیں اسلئے انکو افغانستان آنے جانے کیلئے ویزے کی شرط ختم کیا جائے کیونکہ بہت سے قبائیلیوں کی افغانستان میں رشتہ داریاں ہیں جبکہ بہت سے قبائیلی پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :