ْجمعیت علمائے اسلام (ف)کا ڈھیرکئی میں عالمی صد سالہ اجتماع کے سلسلے میں اجلاس کا اہتمام

جمعہ 24 مارچ 2017 21:24

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)جمعیت علمائے اسلام تحصیل سلارزئی گائوں ڈھیرکئی میں عالمی صد سالہ اجتماع کے سلسلے میں ایک جلسہ منعقد کیاگیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ وسابق سینیٹر مولاناعبدالرشید ،مولانا کریم ، مفتی نعیم ، مولانا سلیم اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی (ف) باجوڑ کے ترجمان مجاہد خان اور دیگر رہنماء بھی موجودتھے۔ انھوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد عوام کو یہ بات بتانا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی سیاست کے میدان سے دینی مراکز کے خدمات اور اسلام کی سربلندی کیلئے جمعیت علمائے اسلام نے کونسا کردار ادا کیا اور پاکستان میں مدارس ،مساجد تبلیغی مراکز آباد ہے ۔

(جاری ہے)

اور اپنی مرضی دعوت وتبلیغ وتدریس وغیرہ کے کام آزادی کے ساتھ ہوتاجارہاہیں ۔

یہ کیو ں اور کس وجہ سے اپنے آپ مقام پر آزادی کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ دنیا میں تقریباًً 52اسلامی ممالک ہے ۔ وہاں پر اتنا آزادی نہیں ہے جتنا پاکستان میں دینی مراکز کو جتنا آزادی حاصل ہے ۔ یہ جمعیت علمائے اسلام کے سیاست اور پارلیمنٹ میں موجودگی کے وجہ ہیں ۔ دیگر اسلامی ممالک میں پارلیمنٹ میں علماء کے موجودگی اورکردار نہیں ہیں ۔ اسلئے جمعیت علمائے اسلام نے دین کے سربلندی کیلئی7.8.9اپریل کو اضاخیل کے مقام پر بہت بڑے اجتماع کا انعقاد کیاہے ۔

جس میں تمام اسلامی ممالک سے علمائے کرام اور مندوبین شرکت کریں گے۔ اضاخیل اجتماع میں ہندوستان سے اہم علمائے کرام بزرگان دین حضرت مولانا ارشد مدنی ، حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی ، حضرت مولانا ابوالقاسم نعمانی ، حضر ت مولانا طلحہ کاندھلوی فرزند شیخ الحدیث حضرت مولانا ذکریاں اور دیگر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے ۔ جلسے میں مختلف علاقوں کے درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

جن میں حاجی عبدالغفار خان پاچا بیگل ، حاجی عیسیٰ خان ، شیر بہادر ، شاہ محمود خان ، محمد آیاز، امیر نوازخان ، سید پاچہ ، صاحب خان ، محمد اسماعیل، شاہ زیب ، شاہ وزیر، محمد سید شاہ ، حکیم پاچہ ، جان محمد ، محمد ایوب ، یار خان ، یار گل ، حیات خان ، حاجی شادر خان ، جمروز خان ، فاتح محمد، پاچا اور گلا ب پاچا شامل ہیں نے خاندانوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔