مولانافضل الرحمن سے اسلامک ڈاکٹرزفورم کے وفدکی ملاقات

صدسالہ عالمی اجتماع کے موقع پر شرکاء کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 مارچ 2017 21:24

مولانافضل الرحمن سے اسلامک ڈاکٹرزفورم کے وفدکی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے اسلامک ڈاکٹرزفورم کے وفدنے ملاقات کی،اس موقع پر صدسالہ عالمی اجتماع کے موقع پر شرکاء کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے اور آئی ڈی ایف کوصوبہ بھر میں منظم کرانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا وفدنے مولاناکوصوبے وفاٹاکے ڈاکٹرزبرادری کو درپیش مسائل خصوصاًایم ٹی آئی ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے پیچیدہ معاملات سے آگاہ کیا عالمی اجتماع کے موقع پر ہرقربانی دینے کے عزم کے ساتھ آئی ڈی ایف کے وفد نے اس موقع پر دس فری میڈیکل کیمپس اور ایک ہسپتال قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد میں ڈاکٹر جاوید نواب،ڈاکٹرمنیر محسود،ڈاکٹرعقیل خٹک ، ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگرسینئررہنماشامل تھے۔