عالمی طاقتوں نے پختون علاقوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ،صوبوں نے بھی وسائل غصب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
پختون قو م نہایت پسماندگی اور مایوسی سے دوچار زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ،وفاق سمیت تمام قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پختونوں کی آباد کاری ،پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے کردار اداکریں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سماجی بہبود و آبپاشی سکندر حیات خان شیر پائو کاشمولیتی تقریب سے خطاب
جمعہ 24 مارچ 2017 21:24
(جاری ہے)
وہ بروز جمعہ علی جان کلے عمر زئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر سرور خان، میجر جہانزیب خان، اور الطاف خان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ارشد خان عمر زئی کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی ،گیس اور تیل پیدا کر رہا ہے لیکن پھر بھی ان سہولیات کے حوالے سے ہم محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کے لئے ہم وفاق اور طاقتور صوبے کے ذمہ داروں سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں کہ تمام وسائل سمیت پاک چائنہ اکنامک کوریڈور (سی پیک) میں ہمیں اپنا حصہ منصفانہ اورفوری طور پر فراہم کیا جائے ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ملک میں جاری مردم شماری میں تمام افراد کا اندراج یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ قومی سطح پر پختونوں کی نمائندگی صحیح طور پر ہو کر ہمیں وسائل میں اپنا حصہ منصفانہ طور پر مل سکے۔ سکندر حیات خان شیر پائو نے پاک افغان تعلقات کی پائیدار بہتری کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بہتر پاک افغان تعلقات ہی پختونوں کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے ضامن ہیں۔انہوں نے علی جان کلے کیلئے ڈھائی کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.