معذورافراد کی بحالی سے متعلق ادارے ای پی ڈبلیو ڈی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے صدرندیم گوندل کی یوم پاکستان پرقوم کومبارکباد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) معذورافراد کی بحالی سے متعلق ادارے ای پی ڈبلیو ڈی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے صدرندیم گوندل نے یوم پاکستان پرپوری قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں دے کرحاصل کیاہے اورہم ان کی قربانیوں کوہرگزضائع نہیں ہونے دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پرای پی ڈبلیو ڈی کے دفترمیں پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم گوندل نے کہاکہ پاکستان کابچہ بچہ دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ہم پاکستان کی سلامتی پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ملک و قوم کو اس وقت دہشتگردی اورانتہاپسندی کاسامناہے جس کے خاتمے کیلئے ہرپاکستانی کوکردارادا کرناہوگا تاکہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ای پی ڈبلیو ڈی کے پلیٹ فارم سے معذرورافراد کی بحالی اوران کومعاشرے کا کارآمد افراد بنانے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :